ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میزورم میں کانگریس اور جے ڈی پی نے کیا اتحاد

میزورم میں کانگریس اور جے ڈی پی نے کیا اتحاد

Wed, 13 Mar 2019 12:17:05    S.O. News Service

آئیجول ،13؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) میزورم میں اپوزیشن جورم پیپلز موومنٹ (جے ڈی پی ایم )اور کانگریس نے لوک سبھا انتخابات اور اسمبلی ضمنی انتخابات لڑنے کے لئے اتحاد کیا ہے۔کانگریس ذرائع نے منگل کو اس بارے میں معلومات دی۔معاہدے کے مطابق کانگریس ریاست میں واحد لوک سبھا سیٹ سے امیدوار اتارے گی اور جے ڈی پی ایم پارٹی آئیجول مغرب۔ایک اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑے گی۔ معاہدے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔دونوں انتخابات ایک ساتھ 11 اپریل کو ہوں گے۔ریاست کی 40 رکنی اسمبلی میں کانگریس اور جے ڈی پی ایم کے بالترتیب پانچ اور آٹھ ممبر اسمبلی ہیں۔لوک سبھا سیٹ کے لیے کانگریس کو نئے امیدوار کی ضرورت ہو گی کیونکہ اس کے موجودہ ایم پی 84 سالہ سی ایل روالا بڑھاپے کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑیں گے۔


Share: